پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی کورونا وائرس کی ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثر ہونے والا بچہ 12سالہ بچہ ہے جن کا تعلق سندھ کے علاقے دادو سے ہے ۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ متاثرہ بچہ اپنے خاندان کے ہمراہ ایران اور عراق گیا تھا جہاں وہ ایک ماہ تک رہا ہے۔ کوئٹہ میں فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو گزشتہ روز سرحدی شہر تفتان سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اہلکار نے بتایا کہ بچہ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے ۔ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بچہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ 29فروری کو تفتان پہنچا تھا اور اسے وہاں قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا ۔ سنیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کے خاندان کے دیگر چار افراد کا ٹیسٹ کیا گیا لیکن وہ کورونا وائرس سے متاثر نہیں پائے گئے

Post a Comment

أحدث أقدم